QR CodeQR Code

کوئٹہ کی مسجد میں دھماکا، 5 افراد شہید، 15 زخمی

16 Aug 2019 21:52

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں، جنہوں نے امدادی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید جبکہ 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں واقع مدرسے سے متصل مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا۔کوئٹہ پولیس کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں واقع مدرسے سے متصل مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران دھماکا ہوا۔

کوئٹہ کی مسجد میں دھماکا، 5ا فراد شہید
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کے منبر کے نیچے بارودی مواد رکھ کر دھماکا کیا گیا۔
زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں مزید شہادتیں ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں، جنہوں نے امدادی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 810972

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810972/کوئٹہ-کی-مسجد-میں-دھماکا-5-افراد-شہید-15-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org