QR CodeQR Code

حکمران کشمیر کیلئے بیان بازی سے آگے نکل کر جانبازی کے مرحلہ میں داخل ہوں، اشرف جلالی

16 Aug 2019 21:56

لاہور میں غزوہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صراط مستقیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیری مسلمانوں کا قتل عام اور روزانہ ایل او سی پر فوجی جوانوں کی شہادتوں کے بعد بھارت کی طرف سے ابھی کسی اینٹ کے مارے جانے کا انتظار ہے جس کا پھر پتھر سے جواب دیا جائے گا۔ حکمران اللہ کا نام لیکر فوج کو جہاد فی سبیل اللہ پر روانہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے مرکز صراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبیٰ لاہور میں ”غزوہ کشمیر“ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمران کشمیر کیلئے بیان بازی سے آگے نکل کر جانبازی کے مرحلہ میں داخل ہوں۔ مقبوضہ وادی میں کشمیری مسلمانوں کا قتل عام اور روزانہ ایل او سی پر فوجی جوانوں کی شہادتوں کے بعد بھارت کی طرف سے ابھی کسی اینٹ کے مارے جانے کا انتظار ہے جس کا پھر پتھر سے جواب دیا جائے گا۔ حکمران اللہ کا نام لیکر فوج کو جہاد فی سبیل اللہ پر روانہ کریں۔ کشمیر کے مظلوموں کی حمایت سے پاکستان ان شاء اللہ مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف عرب حکمرانوں کو تیار کرنے کیلئے سفارتکاری تیز کی جائے۔

اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی جنگ اپنی سمجھ کر لڑی جائے۔ پاکستان اگر افغانستان کی مدد کیلئے اتنا کچھ کر سکتا ہے تو کشمیر کیلئے کیوں نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کوئٹہ چمن میں جمعہ کے موقع پر ہونیوالی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا کے کشمیر میں ہونیوالے مظالم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ پاکستان میں بھارت کیلئے کام کرنے والوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے بھی دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 810974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810974/حکمران-کشمیر-کیلئے-بیان-بازی-سے-آگے-نکل-کر-جانبازی-کے-مرحلہ-میں-داخل-ہوں-اشرف-جلالی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org