0
Friday 16 Aug 2019 22:01

وسیم اختر نے روز اوّل سے رونا دھونا مچا رکھا ہے، کوئی کام نہیں کیا، بیرسٹر مرتضی وہاب

وسیم اختر نے روز اوّل سے رونا دھونا مچا رکھا ہے، کوئی کام نہیں کیا، بیرسٹر مرتضی وہاب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان  پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وسیم اختر نے روز اوّل سے رونا دھونا مچایا ہوا ہے، اس کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سیپا کی جانب سے پورٹ قاسم پر کوئلہ ذخیرہ کرنے کی منظوری دینے کا پہلے ہی نوٹس لیا ہے، عدالتی احکامات اور قانون کی روشنی میں اس پر فیصلہ کریں گے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ اگر قانون کوئلہ ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا تو اس کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا، سندھ انوائرونمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے ڈی جی سے اس سلسلے میں بات کی ہے، مئیر کے ایم سی دوسروں کی فکر چھوڑ کر اپنا کام کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نالوں کی حالت وسیم اختر کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈی ایم سی سینٹرل میں آلائشوں کا سڑکوں پر کھلے عام پڑے رہنے پر وسیم اختر نے لب کشائی نہیں فرمائی، ہر فرد اور ادارہ اپنا کام کرے تو عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دشواری نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 810977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش