0
Friday 16 Aug 2019 22:08

شہری کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دیں، علی زیدی

شہری کچرا پھینکنے والوں کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈال دیں، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔  وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ جس شخص کو بھی کچرا پھینکتے ہوئے دیکھیں اس کی تصویر کھینچ کر جگہ اور نام سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔ کراچی میں صفائی مہم کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید علی زیدی نے کہا کہ کیا نالے صاف کرنا وزیر بحری امور کا کام ہے؟ یہ کام بلدیاتی حکومت کا ہوتا ہے اور کچرا کنڈی صاف کرنا سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا کام ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کی براہ راست ہدایت تھی کہ کراچی کے مسئلے کو دیکھو، ہم صفائی کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر جیت گئے تو جلد چمکتا دمکتا کراچی دکھائی دے گا، اس صفائی مہم پر بہت سے لوگوں نے تنقید بھی کی لیکن جب کام کرتے ہیں تو تنقید کا بھی سامنا ہوتا ہے اور لوگ سراہتے بھی ہیں، ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر نے شہر کو صاف رکھنے کے لئے نیا طریقہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسے بھی کچرا پھینکتے ہوئے دیکھیں اس کی تصویر کھینچ کر لوکیشن اور نام سوشل میڈیا پر ڈال دیں تاکہ سب کو معلوم ہونا چاہیئے کہ کون سا شخص کچرا پھیلا رہا ہے جب کہ کہیں کچرا دیکھیں تو ہمیں لوکیشن بھیجیں ہم متعلقہ ضلع کو انفارم کریں گے اور کچرا ہٹائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 810978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش