0
Sunday 26 Jun 2011 01:01

افغانستان، قندوز اور لوگر میں بم دھماکے، 70 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

افغانستان، قندوز اور لوگر میں بم دھماکے، 70 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
لوگر:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے قندوز اور لوگر میں دو بم دھماکوں میں ستر افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ افغان ٹی وی کے مطابق لوگر صوبے میں اسپتال کے باہر کار بم دھماکے میں کم از کم ساٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ افغانستان کے صوبے لوگر میں کار بم دھماکے میں 60 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا خودکش حملہ آور کا نشانہ ضلع اذرا کا اسپتال تھا۔ مرنے اور زخمی ہونے والوں میں مریض، انکے رشتہ دار اور ہسپتال کا عملہ شامل ہے۔ حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار ہسپتال کے قریب اڑا دی۔ صوبائی کونسل کے سربراہ عبدالولی وکل نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔
اس سے پہلے صوبہ قندوز کے شہر خان آباد کے بازار میں سائیکل بم دھماکہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوئے۔ کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 81098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش