0
Friday 16 Aug 2019 23:27

کوئٹہ دھماکا امن دشمنوں کی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنیکی سازش ہے، عثمان بزدار

کوئٹہ دھماکا امن دشمنوں کی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنیکی سازش ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلٰی پنجاب نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا ہے کہ دھماکا امن دشمنوں کی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے، پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف یکسو اور متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کا ناحق خون بہانے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 810989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش