QR CodeQR Code

انتہاپسند مائنڈسیٹ کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ضروری ہے، بلاول بھٹو

16 Aug 2019 23:56

اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ انتہاپسند قوتیں بزدلانہ ہتھکنڈوں سے قوم کے حوصلے کو شکست نہیں دے سکتیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ کچلاک کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے نے دھماکے کے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ عبادت گاہوں میں دھماکے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی کے مائنڈسیٹ کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ضروری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہاپسند قوتیں بزدلانہ ہتھکنڈوں سے قوم کے حوصلے کو شکست نہیں دے سکتیں۔


خبر کا کوڈ: 810994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810994/انتہاپسند-مائنڈسیٹ-کو-کچلنے-کیلئے-نیشنل-ایکشن-پلان-پر-عمل-ضروری-ہے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org