0
Friday 16 Aug 2019 23:56

انتہاپسند مائنڈسیٹ کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ضروری ہے، بلاول بھٹو

انتہاپسند مائنڈسیٹ کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ضروری ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ کچلاک کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے نے دھماکے کے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ عبادت گاہوں میں دھماکے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی کے مائنڈسیٹ کو کچلنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل ضروری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہاپسند قوتیں بزدلانہ ہتھکنڈوں سے قوم کے حوصلے کو شکست نہیں دے سکتیں۔
خبر کا کوڈ : 810994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش