QR CodeQR Code

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 19 اگست کو طلب

17 Aug 2019 00:00

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 19 اگست کو طلب کرلی گئی ہے، جس کی صدارت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے، جب کہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 19 اگست کو طلب کر لی گئی ہے، جس کی صدارت مولانا فضل الرحمن کریں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 19 اگست کو طلب کرلی گئی ہے، جس کی صدارت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے، جب کہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی طے کی جائے گی، اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ناکامی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں مشترکہ طور پر آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 810995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/810995/اپوزیشن-جماعتوں-کی-آل-پارٹیز-کانفرنس-19-اگست-کو-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org