0
Saturday 17 Aug 2019 07:40

صدر آزادکشمیر کی آرمی چیف سے ملاقات

صدر آزادکشمیر کی آرمی چیف سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر آزادکشمیر مسعود خان کی آرمی چیف سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو پاکستان آرمی کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
 
خبر کا کوڈ : 811006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے