QR CodeQR Code

صدر آزادکشمیر کی آرمی چیف سے ملاقات

17 Aug 2019 07:40

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صدر آزادکشمیر مسعود خان کی آرمی چیف سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ پر بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزادکشمیر کے صدر مسعود خان نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر آزادکشمیر مسعود خان کی آرمی چیف سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر کے مسئلے پر کشمیری عوام کو پاکستان آرمی کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
 


خبر کا کوڈ: 811006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811006/صدر-آزادکشمیر-کی-آرمی-چیف-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org