QR CodeQR Code

وادی میں اشیائے خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، چوہدری یاسین

17 Aug 2019 11:27

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خوردونوش اور ادویات بھیجنے کے لئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے پورے کشمیر کو جیل بنا دیا ہے، کشمیر میں گزشتہ سولہ روز سے کرفیو نافذ ہے، وادی میں اشیائے خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے جبکہ بھارتی حکومت نے آر ایس ایس کے غنڈوں کو وادی میں مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ اس صورتحال میں اقوام عالم کی یہ خاموشی خطہ میں خوفناک تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔ جمعہ کو یہاں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خوردونوش اور ادویات بھیجنے کے لئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے رابطہ کرے۔


خبر کا کوڈ: 811049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811049/وادی-میں-اشیائے-خوردونوش-اور-ادویات-کی-شدید-قلت-پیدا-ہو-چکی-ہے-چوہدری-یاسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org