0
Saturday 17 Aug 2019 11:52

جی بی اور آزاد کشمیر کی سلامتی خطرے میں ہے، حکومت بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرے، سراج الحق

جی بی اور آزاد کشمیر کی سلامتی خطرے میں ہے، حکومت بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سلامتی بھی خطرے میں ہے، حکومت مسئلہ کشمیر پر قوم کو کنفیوز نہ کرے  اور دوٹوک اور واضح حکمت عملی اپنائے۔ تیمرگرہ میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ موثر سفارتکاری کے زریعے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا جائے، مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے، کشمیر میں کرفیو کا دسواں روز ہے، میڈیا پر پابندی ہے جبکہ اسپتالوں میں لاشیں لانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، وقت آگیا ہے کہ موثر سفارت کاری کے ذریعے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں کشمیریوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اس وقت مقبوضہ کشمیر کے ساتھ گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور پاکستان کی اپنی سلامتی خطرے میں ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اس خطرے سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں آگاہی مہم اور بھارت کے خلاف تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 811059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب