QR CodeQR Code

جی بی اور آزاد کشمیر کی سلامتی خطرے میں ہے، حکومت بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کرے، سراج الحق

17 Aug 2019 11:52

تیمرگرہ میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے، کشمیر میں کرفیو کا دسواں روز ہے، میڈیا پر پابندی ہے جبکہ اسپتالوں میں لاشیں لانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سلامتی بھی خطرے میں ہے، حکومت مسئلہ کشمیر پر قوم کو کنفیوز نہ کرے  اور دوٹوک اور واضح حکمت عملی اپنائے۔ تیمرگرہ میں چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ موثر سفارتکاری کے زریعے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا جائے، مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا ہے، کشمیر میں کرفیو کا دسواں روز ہے، میڈیا پر پابندی ہے جبکہ اسپتالوں میں لاشیں لانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، وقت آگیا ہے کہ موثر سفارت کاری کے ذریعے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں کشمیریوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اس وقت مقبوضہ کشمیر کے ساتھ گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور پاکستان کی اپنی سلامتی خطرے میں ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی اس خطرے سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں آگاہی مہم اور بھارت کے خلاف تحریک کا آغاز کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 811059

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811059/جی-بی-اور-ا-زاد-کشمیر-کی-سلامتی-خطرے-میں-ہے-حکومت-بھارت-کا-اصل-چہرہ-بے-نقاب-کرے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org