0
Saturday 17 Aug 2019 12:15

بلاول بھٹو 19 اگست سے گلگت بلتستان کا سات روزہ دورہ کرینگے

بلاول بھٹو 19 اگست سے گلگت بلتستان کا سات روزہ دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 19 اگست کو سات روزہ دورے پر گلگت بلتستان آئیں گے۔ پارٹی زرائع کے مطابق بلاول 20 اگست کو ضلع استور، 21 کو ضلع سکردو اور 22 اگست کو ڈسٹرکٹ گانچھے کا دورہ کرینگے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی 23 اگست کو سکردو میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرینگے، بلاول 24 اگست کو ضلع روندو کا دورہ کرنے کے بعد 25 اگست کو واپس اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ سکردو میں بلاول کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے صوبائی قیادت متحرک ہو گئی ہے، گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے مقامی رہنمائوں کو ٹاسک دیدیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے