0
Saturday 17 Aug 2019 15:03

لاہور، گورنر پنجاب کی شہید تیمور اسلم کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

لاہور، گورنر پنجاب کی شہید تیمور اسلم کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی شہید لانس نائیک تیمور کے گھر غازی روڈ آمد، سپوت لاہور کی وطن کی عظمت کیلئے قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کے خاندان کا اعزاز پانے والے لواحقین کا حوصلہ بڑھایا۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنیوالے پاک فوج کے جوانِ رعنا تیمور اسلم شہادت کا اعزاز پا کر لاہور کے ماتھے کا جھومر بن گئے ہیں۔ گورنر چودھری سرور نے کہا کہ مودی کشمیریوں پر ہٹلر سے زیادہ ظلم کا مرتکب ہو رہا ہے، جو ناقابل برداشت ہے، بھارت نے میلی آنکھ سے پاک سرزمین کی جانب دیکھا بھی تو تیمور اسلم جیسے پاک فوج کے جوان اسے مزہ چکھانے کیلئے سرحد پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جنگ تھوپی تو یہ برصغیر کی آخری جنگ ہوگی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت میں جو اقلیتوں کیساتھ ہو رہا ہے وہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوگا، ہم اقلیتوں کا تحفظ اپنی جان سے بڑھ کر کرینگے۔ گورنر پنجاب نے کرتارپور راہداری کو بھی بند نہ کرنے کا عندیہ دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب کشمیر کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئے۔ اس موقع پر انہوں نے شہید تیمور اسلم کے اہلخانہ کو ہر قسم کے تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 811111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش