0
Saturday 17 Aug 2019 15:05
ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری

پاک فوج کسی بھی مس ایڈونچر کیلئے مکمل تیار ہے، میجر جنرل آصف غفور

پاک فوج کسی بھی مس ایڈونچر کیلئے مکمل تیار ہے، میجر جنرل آصف غفور
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت جعلی آپریشن کر کے ایل او سی پر کوئی کارروائی کرسکتا ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپورجواب دیگی، پاک فوج کسی بھی مس ایڈونچر کیلئے مکمل تیار ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر جیل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر کے باہر بھارتی فوجی تعینات ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کی نظر میں ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کا ہے، دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس مسئلے میں کیا کردار ادا کر سکتی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، سمجھ دار ممالک ایسی بات نہیں کرتے جو راج ناتھ نے کی، یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، بھارت ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، ہماری توجہ مشرقی سرحدوں پر ہے، مقبوضہ کشمیر میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کا ہے۔  
خبر کا کوڈ : 811115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش