0
Saturday 17 Aug 2019 19:14

جی بی پولیس کے تمام اہلکاروں اور ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانے کا فیصلہ

جی بی پولیس کے تمام اہلکاروں اور ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے محکمہ پولیس کے تمام اہلکاروں اور ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانے کا اعلان کر دیا۔ گلگت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پی کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کے تمام ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائی جائے گی، تاکہ کسی بھی ملازم کے ساتھ ناانصافی نہ ہوسکے اور بھرتیوں کے دوران کسی کا حق نہ مارا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں چھوٹے ملازمین سے آفیسرز تک کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائی جا رہی ہے، تاکہ جعلی سرٹیفکیٹس جمع کرانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔ محکمہ پولیس میں بھرتیوں میں میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے، کیونکہ میرٹ کے خلاف بھرتیوں سے حقدار متاثر ہوتے ہیں، آئی جی پی نے کہا کہ محکمہ پولیس میں گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی کی پوسٹ کی سفارش کی گئی ہے، تاکہ پولیس فورس کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوسکے۔ محکمہ پولیس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس ہیں، ان تمام ڈیپارٹمنٹس کو ضم کرکے ہائی وے پولیس بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔
خبر کا کوڈ : 811145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش