0
Saturday 17 Aug 2019 20:22

"دشمن کی توپیں خاموش" پر اکتفا نہیں بلکہ منہ توڑ جواب دیا جائے، محمد حسین محنتی

"دشمن کی توپیں خاموش" پر اکتفا نہیں بلکہ منہ توڑ جواب دیا جائے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون پورے عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا حالیہ بیان پاگل پن اور پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے، مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کئے بغیر خطے میں قیام امن ناممکن ہے، بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک سرزمین کی انچ انچ کی حفاظت کیلئے  پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ اپنے ایک بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے نہ صرف اقوام متحدہ کی قرارداد و شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، بلکہ عالمی امن کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیرہ دنوں سے وادی میں کرفیو لگا کر کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ کشمیری عوام ناصرف اپنی آزادی بلکہ پاکستان کی کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، کیونکہ بانی پاکستان حضرت قائداعظمؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کو اجاگر اور بھارت کی ہٹ دھرمی کو عالمی فورم پر بھرپور تیاری کے ساتھ اٹھاکر عالمی ضمیر کو جنجھوڑے۔ دریں اثناء صوبائی امیر نے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کی مذمت، قیمتی انسانی جانوں و املاک کے نقصان پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ "دشمن کی توپیں خاموش" پر اکتفا نہیں بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیکر عوام کے جذبات کی ترجمانی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 811151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش