0
Saturday 17 Aug 2019 21:08

بنوں کے تاجروں نے احتجاج کے نام پر انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا

بنوں کے تاجروں نے احتجاج کے نام پر انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سب سے زیادہ پولیو سے متاثر علاقے بنوں کے تاجروں نے پروفیشنل سیلز ٹیکس کے خلاف ناقابل فہم طور پر انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دشمنوں کی جانب سے پاکستان بھر میں انسداد پولیو مہم کو ناکام بنانے کی کوششیں جاری ہیں، کبھی کوئی جھوٹا واقعہ سُنا کر لوگوں کو مہم کے خلاف اُکسایا جاتا ہے تو کبھی ویسکین جعلی ہونے کا جھوٹا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے اور اب پاکستان میں سب سے زیادہ پولیو سے متاثر علاقے بنوں کے تاجروں نے پروفیشنل سیلز ٹیکس کے خلاف ناقابل فہم طور پر انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جس پر ملک بھر میں بنوں کے تاجروں کے اس طرز عمل پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

بنوں میں رواں سال اب تک پولیو کے 20 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ایسے میں پولیو مہم کے بائیکاٹ کے کیا خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ بنوں میں تاجروں کی جانب سے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا فائدہ آخر کس کو ہوگا؟ انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ سے صرف پاکستانی بچوں کو معذور دیکھنے والی قوتیں خوش ہوں گی۔ بائیکاٹ کا فائدہ صرف ان قوتوں کو ہوگا جو پاکستان کی باصلاحیت نوجوان نسل کو معذور دیکھنا چاہتی ہیں، مگر حکومت اور انسداد پولیو کے رضا کار ہر قیمت پر ایسے عناصر کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اسوقت پولیو کے حوالے سے دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں شمار ہوتا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہم جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 811154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش