QR CodeQR Code

عالمی برادری بھارتی جارحیت کے خلاف اپنا کردار ادا کرے، شاہ عبدالحق قادری

17 Aug 2019 23:17

اپنے بیان میں جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انہوں نے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں شہید فوجی جوانوں کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے ملک و قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام ملکی دفاع و سلامتی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، کرفیو لگا کر کشمیر کو قید خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے، بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو محکوم نہیں بنا سکتا، عالمی برادری بھارتی جارحیت کے خلاف اپنا کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 811173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811173/عالمی-برادری-بھارتی-جارحیت-کے-خلاف-اپنا-کردار-ادا-کرے-شاہ-عبدالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org