QR CodeQR Code

آرمی چیف کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں، مصطفیٰ کمال

17 Aug 2019 23:30

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ کراچی میں گندگی و غلاظت سے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں، شہر کی صورتحال کیلئے کسی کو ثالثی کاکردار ادا کرنا پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں گندگی و غلاظت سے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں، شہر کی صورتحال کیلئے کسی کو ثالثی کاکردار ادا کرنا پڑے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عید کا چھٹا روز ہے، لیکن اب تک آلائشیں نہیں اٹھائی جاسکیں، شہر میں گندگی و غلاظت سے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے نظام کو یکسر بدلنے کی ضرورت ہے، مہذب معاشرے میں اس صورتحال پر حکمران مستعفی ہو جاتے ہیں، شہر کی صورتحال کیلئے کسی کو ثالثی کا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ کام کیلئے اختیار کے ساتھ کردار کا بھی ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کراچی کے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 811176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811176/آرمی-چیف-کراچی-کے-مسائل-حل-کیلئے-کردار-ادا-کریں-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org