QR CodeQR Code

بھارت کی بربادی کی شروعات ہو چکی، ثروت اعجاز قادری

17 Aug 2019 23:36

اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع گیدڑ بھپکیوں کی بجائے مظلوم مسلمانوں کو آزادی دینے پر بات کریں، دھونس دھمکیوں کا دور گذر گیا، پاکستان ایٹمی قوت اور بھارت سے زیادہ طاقتور ملک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے بعد اب بھارت کو ہر فورم پر ناکامی کا مزہ چکنا پڑے گا، بھارت کی بربادی کی شروعات ہو چکی ہے۔ اپنے بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کردار ادا کرے، بھارتی وزیر دفاع گیدڑ بھپکیوں کی بجائے مظلوم مسلمانوں کو آزادی دینے پر بات کریں، دھونس دھمکیوں کا دور گذر گیا، پاکستان ایٹمی قوت اور بھارت سے زیادہ طاقتور ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت عالمی امن اور انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے، پاکستان کی امن پسندی اور پُرامن پالیسی کو کمزوری سے تعبیر نہیں کیا جائے، اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی پوری طاقت رکھتے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 22 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 811177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811177/بھارت-کی-بربادی-شروعات-ہو-چکی-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org