QR CodeQR Code

پی ٹی اے کا ایک آئی ایم ای آئی رجسٹرڈ والے ڈبل سم موبائل بند کرنیکا فیصلہ

17 Aug 2019 23:45

پی ٹی اے کے مطابق 31 اگست کے بعد ڈبل سمز کی حامل ایسی تمام ڈیوائسز کو بند کردیا جائے گا، جن کے دونوں آئی ایم ای آئی نمبرز رجسٹرڈ نہ ہوں۔ پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ صارفین آئی ایم ای آئی نمبرز چیک کرکے تصدیق کر لیں۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی اے کا موبائل صارفین کو ایک اور جھٹکا، دو سموں والے موبائل فونز کے دونوں آئی ایم ای آئی نمبرز رجسٹرڈ کروانا لازمی قرار دے دیا، صارفین کو رجسٹریشن کیلئے 31 اگست 2019ء تک مہلت دی گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فونز رجسٹریشن کیلئے نیا فیصلہ صادر فرما دیا، جس کے تحت 2 سموں والے موبائل فونز کے دونوں آئی ایم آئی نمبرز رجسٹرڈ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق ایک آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ ہونے اور دوسرا نہ ہونے پر موبائل فون بند کردیا جائے گا، صارفین کو ایسی موبائل ڈیوائسز کو 31 اگست سے پہلے رجسٹرڈ کرانے کیلئے مہلت دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق 31 اگست کے بعد ڈبل سمز کی حامل ایسی تمام ڈیوائسز کو بند کردیا جائے گا، جن کے دونوں آئی ایم ای آئی نمبرز رجسٹرڈ نہ ہوں۔ پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ صارفین آئی ایم ای آئی نمبرز چیک کرکے تصدیق کر لیں۔ صارفین *#06# ملاکر آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرسکتے ہیں جبکہ نمبر 8484 پر ایس ایم ایس کرکے رجسٹریشن کی تصدیق کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 811185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811185/پی-ٹی-اے-کا-ایک-ا-ئی-ایم-رجسٹرڈ-والے-ڈبل-سم-موبائل-بند-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org