QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

18 Aug 2019 01:36

ذرائع کے مطابق بدر بریج میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی بدر بریج کے قریب کھڑی تھی کہ زور دار دھماکا ہوگیا، دھماکا آئی ڈی تھا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ ہوا ہے، جس میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے بدر بریج کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بدر بریج میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی بدر بریج کے قریب کھڑی تھی کہ زور دار دھماکا ہوگیا، دھماکا آئی ڈی تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ شہید اور زخمیوں کو استپال پہنچا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے یہ خبریں تواتر سے گردش میں ہیں کہ قبائلی علاقوں میں طالبان پھر سے منظم ہو رہے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 811187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811187/جنوبی-وزیرستان-میں-دھماکہ-سکیورٹی-فورسز-کے-2-اہلکار-شہید-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org