QR CodeQR Code

تشدد کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں ہوا، مشال ملک

18 Aug 2019 08:50

لاہور میں کشمیر ہیومن رائٹس والنٹیئرز موومنٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں صورتحال انتہائی خراب ہے، وہاں لوگوں کے گھروں کو بھی جلایا جا رہا ہے، نہتی کشمیری قوم بھارتی فوج کے مظالم کا مقابلہ کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے مقبوضہ وادی میں صورتحال انتہائی خراب ہے، وہاں لوگوں کے گھروں کو بھی جلایا جا رہا ہے، نہتی کشمیری قوم بھارتی فوج کے مظالم کا مقابلہ کر رہی ہے اور ان کے حوصلے ہرگز پست نہیں ہوئے۔ لاہور میں کشمیر ہیومن رائٹس والنٹیئرز موومنٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا پہلی بار میرے خاوند یاسین ملک نے بھارتی فوج کیخلاف ہتھیار اٹھایا تھا۔ پاکستان اسی صورت میں بچ سکتا ہے جب آپ کشمیریوں کیلئے جاگیں گے کیونکہ بھارت کو کشمیر کی زمین کا لالچ ہے اسے کشمیریوں سے کوئی غرض نہیں، بھارت کے 8 حصوں میں بھی آرٹیکل ہٹانے کی تحریک چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا آپ کا دشمن اتنا بزدل ہے جو نہتے لوگوں پر ظلم کر رہا ہے، مذہب کے نام پر کسی کو قتل کرنا یا حقوق چھیننا کوئی انسانیت نہیں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا میرے خاوند کو پنجرے میں بند کیا ہوا ہے، انہیں قید تنہائی دی گئی ہے انہیں آگرہ کے مینٹل ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ تشدد کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 811196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811196/تشدد-کے-باوجود-کشمیریوں-کا-جذبہ-ا-زادی-کم-نہیں-ہوا-مشال-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org