QR CodeQR Code

افغانستان، شادی کی تقریب میں دھماکا، 63 افراد جاں بحق

18 Aug 2019 08:57

ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا مغربی کابل میں ہزارہ کمیونٹی کے علاقے میں ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔


اسلام ٹائمز۔ کابل میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکا مغربی کابل میں ہزارہ کمیونٹی کے علاقے میں ہوا۔ افغان حکام نے ابتدائی طور پر 6 افراد کے جاں بحق اور 20 زخمی ہونے کا بتایا تھا تاہم اب حکام نے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔ افغان حکام کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جب خودکش دھماکا ہوا تو ہال لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں 1000 افراد شریک تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 811197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811197/افغانستان-شادی-کی-تقریب-میں-دھماکا-63-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org