0
Sunday 18 Aug 2019 09:20
بھارتی خوشنودی مقدم

سعودی عرب اور عرب امارات نے 3 ہزار پاکستانی ڈاکٹرز برطرف کر دیئے

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ
سعودی عرب اور عرب امارات نے 3 ہزار پاکستانی ڈاکٹرز برطرف کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نام نہاد دیرینہ دوست سمجھے جانے والے سعودی عرب اور عرب امارات نے ایک ساتھ تین ہزار پاکستانی کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کو برطرف کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور عرب امارات کی حکومتوں نے یہ اقدام بھارتی ایماء پہ کیا ہے اور ان پاکستانی ڈاکٹرز کی جگہ بھارتی ڈاکٹرز کی تعیناتی کا امکان ہے۔ بھارتی خوشنودی کو مقدم رکھتے ہوئے سعودی عرب اور عرب امارات نے تین ہزار پاکستانی ڈاکٹرز کو برطرف کر دیا ہے۔ سعودی عرب اور یو اے ای میں ایم ڈی اور ایم ایس کی ڈگری کے حامل تین ہزار پاکستانی ڈاکٹروں کی برطرفی پر ڈاکٹروں نے حکومت پاکستان سے نوٹس لیتے اور دونوں حکومتوں سے رابطہ کر کے ڈاکٹروں کو بحال کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔  سعودی عرب اور یو اے ای میں ڈاکٹروں کی برطرفی سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر محمد عارف، پروفیسر خلیل احمد گل، پروفیسر نعیم الحق پروفیسر مصطفی قائم خانی، پروفیسر سید شاہد نور، عباس حسین، اطہر صدیقی اور دیگر نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ایم ڈی اور ایم ایس کی ڈگری کے حامل اسپیشلائزڈ ڈاکٹر گزشتہ 15 سال سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، اس عرصے کے دوران دونوں ملکوں کی حکومتوں کو ان کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہوا لیکن اب اچانک ہی سعودی کمیشن فار ہیلتھ اسپیشلٹیز اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ایم ڈی اور ایم ایس کی ڈگری کے حامل 3 ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹروں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی اور یواے ای کی حکومتوں کے مطابق یہ ڈاکٹرز کوالیفائیڈ نہیں ہیں۔ ایسا کہنا ان کی تذلیل کے مترادف ہے، اس عمل سے پاکستان کے ساتھ اس ادارے کا وقار بھی مجروح ہوا ہے جہاں سے ان ڈاکٹروں نے ڈگریاں حاصل کیں، ہم مذکورہ اداروں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ ایم ڈی، ایم ایس کی اسناد ہمارے ملک کی اعلیٰ جامعات سے جاری کی جاتی ہیں اور ان کی حیثیت پر سوال اٹھانا ہمارے تدریسی نظام کی ہتک کے مترادف ہے۔ ایسوسی ایشن کے ارکان نے کہا کہ اگر سیاسی وجوہات کی بناء پر یہ فیصلہ کیا گیا تو حکومت پاکستان فوری طور پر ان دونوں ممالک کی حکومتوں سے رابطہ کرے اور مسئلے کے حل کے لیے سنجیدگی کے ساتھ کوششیں کی جائیں، تین ہزار ڈاکٹرز کی برطرفی ان کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 811200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش