0
Sunday 18 Aug 2019 10:09

قومی ولایت کنونشن، تقریب کے آغاز سے قبل ہی پنڈال بھر گیا

قومی ولایت کنونشن، تقریب کے آغاز سے قبل ہی پنڈال بھر گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے ناصر باغ قومی ولایت کنونشن میں تقریب کے آغاز  سے قبل ہی پنڈال بھر گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں ملک کے گوش و کنار سے عاشقان ولایت لاہور پہنچ چکے ہیں۔ قافلوں کی آمد کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ تحریک تحفظ تشیع پاکستان کی جانب سے آج لاہور کے تاریخی ناصر باغ میں قومی ولایت کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں کنونشن کے آغاز سے قبل ہی ہزاروں کی تعداد میں شرکاء پنڈال میں پہنچ چکے ہیں۔ ناصر باغ اس وقت شرکاء سے بھر چکا ہے جبکہ منتظمین کا کہنا ہے کہ ابھی اس سے 10 گنا تعداد راستوں میں ہے جو 2 سے اڑھائی گھنٹوں میں لاہور پہچ جائیں گے۔ کونشن کے شرکاء کے قافلوں کی وجہ سے لوئر مال، کچہری روڈ اور مال روڈ کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ داتا دربار کی جانب سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ لاہور کی تاریخ کا ایک بڑا اجتماع ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 811207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب