0
Sunday 18 Aug 2019 10:41
کشمیر میں 14ویں روز بھی کرفیو نافذ

بھوکے مر جائینگے لیکن اپنا حق نہیں چھوڑیں گے، کشمیری عوام

بھوکے مر جائینگے لیکن اپنا حق نہیں چھوڑیں گے، کشمیری عوام
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں 14ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ گلی محلوں میں قابض فوج کا گشت جاری ہے، گھروں میں محصور افراد کا کھانے پینے کا سٹاک ختم ہو گیا۔
کشمیر میں ہر لمحہ سسکتی زندگی، 14ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے اور گلیوں محلوں میں قابض فوج کا گشت جاری ہے۔ گھروں میں محصور افراد کا کھانے پینے کی اشیاء کا ذخیرہ ختم ہو گیا، ننھے بچے دودھ کے لئے بلکنے لگے۔ گھروں میں پانی اور ادویات تک میسر نہیں، گھروں میں بند کشمیریوں کا کہنا ہے بھوکے مر جائیں گے، لیکن اپنا حق نہیں چھوڑیں گے۔ بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق سمیت ایک ہزار سیاسی رہنماؤں کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 811220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش