QR CodeQR Code

عید غدیر کے موقع پر گلگت اور سکردو میں عام تعطیل کا اعلان

18 Aug 2019 10:47

ڈپٹی کمشنر گلگت اور سکردو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست کو عید غدیر کے موقع پر دونوں ڈسٹرکٹس میں عام تعطیل ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ عید غدیر کے موقع پر گلگت اور سکردو ڈسٹرکٹس میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ گلگت میں 20 اگست کو عید غدیر کے موقع پر عام تعطیل ہو گی۔ ادھر ڈی سی سکردو نے بھی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بلتستان ریجن میں عید غدیر کے موقع پر عام تعطیل کر اعلان کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 811222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811222/عید-غدیر-کے-موقع-پر-گلگت-اور-سکردو-میں-عام-تعطیل-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org