QR CodeQR Code

دین کی بقاء کیلئے زینبی کردار ادا کرنے نکلی ہیں، ولایت کنونشن میں خواتین کی بھی بھرپور شرکت

18 Aug 2019 12:15

کنونشن میں شریک خواتین کا کہنا ہے کہ ہم ولایت کے دفاع کیلئے میدان عمل میں نکلی ہیں۔ "اسلام ٹائمز" سے گفتگو میں خواتین کا کہنا تھا کہ جب بھی ہمارے عقائد پر دشمنان حملہ کریں گے، ہم اپنے مردوں کیساتھ دفاع کیلئے میدان میں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم زینبی کردار ادا کرنے کیلئے میدان میں آئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ولایت کنونشن کنونشن میں نوجوانوں اور بزرگوں کیساتھ ساتھ خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔ کنونشن میں شریک خواتین کا کہنا ہے کہ ہم ولایت کے دفاع کیلئے میدان عمل میں نکلی ہیں۔ "اسلام ٹائمز" سے گفتگو میں خواتین کا کہنا تھا کہ جب بھی ہمارے عقائد پر دشمنان حملہ کریں گے، ہم اپنے مردوں کیساتھ دفاع کیلئے میدان میں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم زینبی کردار ادا کرنے کیلئے میدان میں آئی ہیں۔ خواتین کا کہنا تھا کہ ہم دشمن کو واضح پیغام دینا چاہتی ہیں کہ ہم اپنے بچوں کی تربیت خط ولایت کے مطابق کر رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ دشمن کی ہرسازش ناکام ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پیروان زینب ہیں، ہم بھلا کیسے اس محاذ کو خالی چھوڑ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن جان لے، وہ ہمارے عقائد پر حملہ آور نہیں ہو سکتا، عراق، ایران، شام میں دشمن کو مرجیعت کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ مرجیعت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے مگر یاد رکھے، مرجیعت سے جو بھی ٹکرایا ہے وہ پاش پاش ہوا ہے اور سرزمین پاکستان پر بھی مرجیعت کے دشمن نامراد ہی ٹھہریں گے۔ خواتین کا کہنا تھا کہ امام حسین(ع) نے دفاع دین کیلئے احرام توڑا، دین کی بقاء کیلئے ہی کربلا پہنچے اور آج ہم بھی اپنے حسینی بھائیوں کیساتھ دین کی بقاء کیلئے میدان میں نکلی ہیں۔  


خبر کا کوڈ: 811234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811234/دین-کی-بقاء-کیلئے-زینبی-کردار-ادا-کرنے-نکلی-ہیں-ولایت-کنونشن-میں-خواتین-بھی-بھرپور-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org