0
Sunday 18 Aug 2019 12:02

دورانِ بارش کرنٹ لگنے سے اموات، نیپرا کا کے الیکٹرک کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

دورانِ بارش کرنٹ لگنے سے اموات، نیپرا کا کے الیکٹرک کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حالیہ بارشوں سے اموات اور غفلت برتنے کے الزامات پر نیپرا نے کے الیکٹرک کیخلاف باضابطہ تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان نیپرا نے کہا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے دوران حادثات ممکنہ طور پر کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے سینیئر افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی 15 روز میں رپورٹ مکمل کرکے نیپرا حکام کو پیش کرے گی۔ اس سے قبل ترجمان نیپرا نے بتایا تھا کہ بجلی کی ترسیل کی نگرانی کرنے والے ادارے نے کے الیکٹرک کو حالیہ بارشوں میں جاں بحق افراد کے ورثا کو مالی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ نیپرا نے مستقبل میں جانی نقصان سے بچاؤ کیلئے کے الیکٹرک کو ہر قیمت پر اقدامات کرنے کا کہا ہے، غیر معمولی بارشوں کے دوران بجلی فراہمی کے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 811235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش