اسلام ٹائمز۔ چلاس کھنر ویلی میں نوجوان کو بدترین تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق دیدار نامی نوجوان پر نامعلوم ملزمان نے پہلے بدترین تشدد کیا جس کے بعد ان پر فائرنگ کر دی، ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔