QR CodeQR Code

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 5 فلسطینی شہید

18 Aug 2019 12:24

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نےغزہ پٹی پر فلسطینیوں کو ہیلی کاپٹر اور ٹینک کے حملے میں نشانہ بنایا تاہم حملے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملہ کر کے 5 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے، حملے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نےغزہ پٹی پر فلسطینیوں کو ہیلی کاپٹر اور ٹینک کے حملے میں نشانہ بنایا تاہم حملے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
 


خبر کا کوڈ: 811239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811239/غزہ-میں-اسرائیلی-فوج-کے-حملے-5-فلسطینی-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org