QR CodeQR Code

ایران اور پاکستان ملکر کشمیر و فلسطین سمیت دنیائے اسلام کے اکثر مسائل کا حل نکال سکتے ہیں، علامہ عابد حسینی

18 Aug 2019 15:32

سابق سینیٹر نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے پاکستان اور ایران کی ایک گھنٹے کی کارروائی کی ضرورت ہے، مگر مشکل یہ ہے کہ پاکستان اب بھی خود اپنے آپ پر نیز اللہ اور اسلام کی طاقت کے بجائے امریکہ، یورپ اور ان کے نمبر 1 غلام سعودی عرب پر تکیہ کر رہا ہے اور انہی کی جانب امید لگائے بیٹھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے اسلام ٹائمز کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے اتحاد کی صورت میں دنیا کی کوئی طاقت انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دنیائے اسلام کے تمام مسائل و مشکلات کا حل پوری امت مسلمہ خصوصاً ایران اور پاکستان کے اتحاد میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان سمیت عالم اسلام کے تمام سربراہان مملکت امریکہ اور اسرائیل کے کاسہ لیس ہیں، اللہ اور اسلام کی روحانی طاقت پر انکا ایمان نہیں، اگر اللہ پر ان کا ایمان ہوتا تو آج جگہ جگہ مسلمان کفار و مشرکین کے ہاتھوں ذلیل نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے پاکستان اور ایران کی ایک گھنٹے کی کارروائی کی ضرورت ہے، مگر مشکل یہ ہے کہ پاکستان اب بھی خود اپنے آپ پر نیز اللہ اور اسلام کی طاقت کے بجائے امریکہ، یورپ اور ان کے نمبر 1 غلام سعودی عرب پر تکیہ کر رہا ہے اور انہی کی جانب امید لگائے بیٹھا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی موجودہ حکمران جماعت اور اس کے سربراہ سے خواہش ظاہر کی کہ کسی بھی ملک کا خیال و خاطر رکھے بغیر ڈائریکٹ ایران کے پاس جا کر اس کی مدد حاصل کریں اور اس کے ساتھ ایک نہ ٹوٹنے والا اتحاد تشکیل دیکر بھارت سمیت ہر بیرونی اور اندرونی دشمن کا راستہ روکیں۔


خبر کا کوڈ: 811249

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811249/ایران-اور-پاکستان-ملکر-کشمیر-فلسطین-سمیت-دنیائے-اسلام-کے-اکثر-مسائل-کا-حل-نکال-سکتے-ہیں-علامہ-عابد-حسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org