QR CodeQR Code

بلاول کا دورہ، خصوصی گاڑیاں سکردو پہنچا دی گئیں

18 Aug 2019 19:37

بلاول بھٹو 19 اگست سے بلتستان اور استور کا سات روزہ دورے کر رہے ہیں، دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے صوبائی قائدین دورے کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلپزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورے کی تیاریوں کے سلسلے میں خصوصی گاڑیاں سکردو پہنچا دی گئیں، اتوار کے روز 2 بلٹ پروف گاڑیوں کو ٹرکوں میں لاد کر سکردو پہنچایا گیا۔ بلاول بھٹو 19 اگست سے بلتستان اور استور کا سات روزہ دورے کر رہے ہیں، دورے کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کے صوبائی قائدین دورے کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، بلاول 23 اگست کو سکردو میں جلسہ عام سے خطاب بھی کرینگے، اس جلسے میں جیالوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کیلئے مقامی رہنمائوں کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ دوسری طرف سکردو میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں بلاول کے دورے کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 811271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811271/بلاول-کا-دورہ-خصوصی-گاڑیاں-سکردو-پہنچا-دی-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org