0
Sunday 18 Aug 2019 20:51

تمام پاکستانیوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے کا واحد حل منصوبہ بندی کے ساتھ نئے شہر آباد کرنا ہے، مصطفیٰ کمال

تمام پاکستانیوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے کا واحد حل منصوبہ بندی کے ساتھ نئے شہر آباد کرنا ہے، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و مستحکم بنانے اور تمام پاکستانیوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے کا واحد حل منصوبہ بندی کے ساتھ نئے شہر آباد کرنا ہے، اگر ہم آج بھی منصوبہ بندی کرکے نئے شہر آباد نہیں کریں گے تب بھی بے ہنگم طریقے سے نئے شہر آباد ہونگے جن سے ہم استفادہ حاصل نہیں کر پائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس کے باہر منعقدہ کارکنان کے سولہویں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں گاؤں دیہات سے لوگ بہتر مواقعوں، روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات کے لئے شہروں کا رخ کرتے ہیں، دنیا بھر میں وہی ممالک معاشی طور زیادہ مضبوط ہیں جہاں گاؤں دیہات کے مقابلے زیادہ شہر آباد ہیں کیونکہ شہر ملکی آمدنی میں اضافے اور لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر کرنے کا باعث بنتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں بچوں کی ماند جسمانی و ذہنی نشوونما کی بات کی تھی جو انتہائی اہم مسئلہ ہے، اس کا بھی واحد حل نئے شہر آباد کرنا ہے جو ملکی آمدنی میں اضافہ کریں اور جہاں عوام کو بنیادی ضروریات زندگی باآسانی دستیاب ہوں، پاکستان کو اس وقت درپیش تمام چیلنجر کا واحد حل نئے شہروں کا قیام ہے، جس سے ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے روشن مستقبل اور بہتر پاکستان یقینی بنا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش