QR CodeQR Code

کراچی میں مصنوعی قیادت مسلط کی جا رہی ہے، مہاجر اتحاد تحریک

18 Aug 2019 21:10

اپنے ایک بیان میں مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین سلیم حیدر نے کہا کہ کراچی کے مہاجر ہی ملک کی سیاست کا تعین کرتے ہیں، ماضی میں بھی ظالم اور بدعنوان حکمرانوں کیخلاف کراچی کے عوام نے ہی فیصلہ کن تحریکیں چلائی ہیں اور اب بھی مہاجر ہی فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کراچی میں مصنوعی قیادت کو مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، غیر مہاجر افراد جن کا نہ تو کراچی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کراچی کیلئے ان کی کوئی خدمات ہیں، وہ کچرے اور گٹر کے ڈھکنوں کے نام پر خود کر کراچی کا نمائندہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کراچی کے عوام ان پیداگیروں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں، کبھی بھی ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ اپنے ایک بیان میں سلیم حیدر نے کہا کہ کراچی کے مہاجر ہی ملک کی سیاست کا تعین کرتے ہیں، ماضی میں بھی ظالم اور بدعنوان حکمرانوں کیخلاف کراچی کے عوام نے ہی فیصلہ کن تحریکیں چلائی ہیں اور اب بھی مہاجر ہی فیصلہ کن حیثیت رکھتے ہیں، لیکن کچھ قوتیں ان عناصر کو کراچی کی سیاست میں مسلط کر رہی ہیں، جن کا نہ تو ماضی کراچی سے وابستہ ہے اور نہ کراچی میں ان کا کوئی مستقبل ہے، وہ صرف اور صرف ناجائز دولت اور مہاجر دشمنی میں کراچی کے مہاجروں کو نقصان پہنچانے کیلئے لائے گئے ہیں۔

سلیم حیدر نے کہا کہ بدقسمتی سے 35 سال گزر جانے کے باوجود مہاجروں کا ایک مسئلہ بھی حل نہیں کیا گیا، بلکہ مہاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے سندھ اور ملک کے کونے کونے سے غیر مہاجروں کو لاکر کراچی کی حیثیت کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مہاجر دانشور، صحافی، وکلاء، تاجر، بیوروکریٹس اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس صورتحال کا ادراک کریں، ورنہ پھر سر پیٹنے سے بھی کچھ حاصل نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 811281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811281/کراچی-میں-مصنوعی-قیادت-مسلط-کی-جا-رہی-ہے-مہاجر-اتحاد-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org