QR CodeQR Code

سید رضوان حیدر کاظمی ایم ڈبلیو ایم علی پور کے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب

18 Aug 2019 21:12

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تشیع کیلئے حالات سخت کیے جا رہے ہیں، ہمارے بے گناہ جوانوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا جا رہا ہے، جو کہ قابل مذمت ہے، ہم حکومت وقت اور ریاستی اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا اور ہمارے جوانوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ملک میں ایک ایسی تحریک چلائیں گے کہ حکومت یاد رکھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کا کنونشن امام بارگاہ مہاجرین میں منعقد ہوا، کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی، اس کے علاوہ صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود سید زعیم زیدی بھی موجود تھے، اجلاس میں تمام یونٹس کے اراکین بشمول سیکرٹری جنرل اور ڈپٹی سیکرٹری جنرلز نے شرکت کی، اجلاس میں گذشتہ تین سالوں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ بعدازاں ووٹنگ کے ذریعے سید رضوان حیدر کاظمی کو ایم ڈبلیو ایم علی پور کا اگلے تین سال کیلئے سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

نومنتخب سیکرٹری جنرل سے علامہ اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تشیع کے لیے حالات سخت کیے جا رہے ہیں، ہمارے بے گناہ جوانوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا جا رہا ہے، جو کہ قابل مذمت ہے، ہم حکومت وقت اور ریاستی اداروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا اور ہمارے جوانوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ملک میں ایک ایسی تحریک چلائیں گے کہ حکومت یاد رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 811283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811283/سید-رضوان-حیدر-کاظمی-ایم-ڈبلیو-علی-پور-کے-ضلعی-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org