0
Sunday 18 Aug 2019 21:52

بھارتی مظالم کی وجہ سے وادی کشمیر کربلا کا منظر پیش کر رہی ہے، سراج الحق

بھارتی مظالم کی وجہ سے وادی کشمیر کربلا کا منظر پیش کر رہی ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو اس وقت کربلا بنادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 15 دن سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے، بھارتی مظالم کی وجہ سے وادی کربلا کا منظر پیش کر رہی ہے، کشمیری کہتے ہیں کہ ہمیں موت قبول ہے غلامی نہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کا ہر بچہ نظریے کی خاطر شہید ہونے کے لیے تیار ہے، انشا اللہ نریندر مودی کی ہر سازش ختم کریں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کہتا ہے کہ ہم کسی بھی وقت ایٹم بم چلا سکتے ہیں، لیکن ہم نے جب قدم بڑھایا اور نعرہ تکبیر لگایا تو تم کو موقع نہیں ملے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے خود بھارت کو تباہی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ماٗضی میں حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کے بجائے تجارت کو فروغ دیا، حکومت کے بعض اقدامات کی وجہ سے اتحاد قائم نہیں ہوپارہا ہے یہ وقت کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مودی کی جنونیت کی وجہ سے خطہ شعلوں کی نذر ہوسکتا ہے، عالمی برادری کو مودی کے پاگل پن کا نوٹس لینا چاہئے۔ خیال رہے کہ بھارت نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کر دی ہے، آرٹیکل 370 کے خاتمے کو مقبوضہ کشمیر کے عوام نے رد کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش