0
Sunday 18 Aug 2019 23:13

دیر بالا میں بم دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

دیر بالا میں بم دھماکہ، 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں مسافر گاڑی کے قریب دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا دیر بالا کے علاقے حیاگئی میں ہوا جہاں ایک ڈبل کیبن گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ بعض زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 2 زخمی چل بسے۔ ضلع پولیس افسر (ڈی پی او) نے دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جائے دھماکا سے امدادی کارروائیاں مکمل کر کے اسے سیل کر دیا گیا ہے، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 5 ہے جنہیں ڈی ایچ کیو میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 811293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش