0
Sunday 18 Aug 2019 23:20

صوابی، جائیداد کے تنازعہ پر بیوہ خاتون 3 کمسن بچوں سمیت قتل

صوابی، جائیداد کے تنازعہ پر بیوہ خاتون 3 کمسن بچوں سمیت قتل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں جائیداد کے تنازعہ پر سنگ دیور نے اپنی بیوہ بھابی کو 3 بچوں سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ شلخی بانڈہ میں پیش آیا جہاں ملزم شیر زمان نے فائرنگ کر کے اپنی بیوہ بھابی اور اُس کے تین بچوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، جس کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 10 سالہ خوشبو، 8 سالہ ایشمن اور 45 دنوں کا شیر خوار بچہ شامل ہیں جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 811295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے