0
Sunday 18 Aug 2019 23:26

بنوں میں انسداد پولیو مہم 26 اگست سے شروع کرنیکا فیصلہ

بنوں میں انسداد پولیو مہم 26 اگست سے شروع کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں پولیو کی حالیہ صورتحال پر 26 اگست سے انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ بنوں میں انسداد پولیو مہم 26 اگست سے یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔ مہم میں کل 1100 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 266 ایریا انچارج، 32 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیم اور 57 یو سیز افسران نگرانی کریں گے۔ مہم کے دوران 2 لاکھ 25 ہزار 687 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق کل 6 ہزار 983 رفیوزل ہیں جن کے والدین کو ہر صورت پولیو قطرے پلوانے پر رضامند کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 811296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش