QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر پاکستان کے موقف کی پذیرائی اور خارجہ پالیسی کی کامیابی کا ثبوت ہے، محمد ندیم قریشی

19 Aug 2019 00:43

ملتان میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ آنیوالے کل میں قوم کشمیر کی آزادی اور قرضوں سے پاک معشیت کی خوشخبری سنے گی اور عمران خان کی قیادت میں جلد ہی انقلابی پالیسیوں کا بھی اعلان کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے آج ملک کے خارجی اور داخلی حالات کا تقاضا ہے کہ انتقامی سیاست کو دفن کرکے پوری قوم کی ایک آواز بلند کرکے کشمیر کو خود مختاری دلائی جائے، یہ بات انہوں نے امن آرگنائز یشن کے زیراہتمام 28 ویں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا نواز شریف کے پورے خاندان کو جیل میں ڈال کر احتساب کا نعرہ لگایا جا رہا ہے، لیکن اس ڈرامے کا بھی جلد ہی ڈراپ سین ہونے والا ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی اے ندیم قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کے موقف کی پذیرائی اور خارجہ پالیسی کی کامیابی کا ثبوت ہے، آنے والے کل میں قوم کشمیر کی آزادی اور قرضوں سے پاک معشیت کی خوشخبری سنے گی اور عمران خان کی قیادت میں جلد ہی انقلابی پالیسیوں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

اس موقع پر تقریب کے میزبان اور چیئرمین امن آرگنائزیشن ادریس بٹ نے کہا کہ اب قوم برداشت اور تحمل کے نئے کلچر سے متعارف ہو رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس تقریب کے مہمانان خصوصی سابق اور موجودہ حکومت کی اہم شخصیات اس تقریب میں شریک ہیں، تقریب میں ریسلنگ ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے صدر شاہد صدیقی کی جانب سے چیئرمین امن آرگنائزیشن ادریس بٹ کی خدمات پر ان کی تاج پوشی کی گئی، اس موقع پر سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ، ایم پی اے ندیم قریشی، تنویر گیلانی، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، عثمان خان بابر، رومی بٹ نے تاجروں، سیاسی رہنماوں، صحافیوں اور فنکاروں کی دستار بندیاں کی، جبکہ فنکاروں نے ملی نغمے پیش کئے۔


خبر کا کوڈ: 811303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811303/مسئلہ-کشمیر-پاکستان-کے-موقف-کی-پذیرائی-اور-خارجہ-پالیسی-کامیابی-کا-ثبوت-ہے-محمد-ندیم-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org