0
Monday 19 Aug 2019 01:47

حکومتی ٹیم تاجروں کے روپ میں تاجروں کے مفاد کا سودا کرنا چاہتی ہے، تاجر رہنما

حکومتی ٹیم تاجروں کے روپ میں تاجروں کے مفاد کا سودا کرنا چاہتی ہے، تاجر رہنما
اسلام ٹائمز۔ قومی تاجر اتحاد پاکستان کے صدر سلطان محمود ملک نے تاجروں، سیاسی، مذہبی، وکلا اور سماجی رہنماوں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی دی، جس میں سابق وفاقی وزیر مخددم جاوید ہاشمی، صوہائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے ندیم قریشی، مخدوم یزدانی گیلانی، سابق صدر ہائی کورٹ اطہر شاہ بخاری، ڈپٹی اٹارنی جنرل ذوالفقار سندھو، جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد ایوب مغل، متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ فاروق خان سعیدی، قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین چوہدری شوکت علی، ملک اقبال جاوید، مقبول کھو کھر، ملک الطاف لنگاہ، شیخ سلیم، محمد مسعودخان، ملک محمد صابر، ملک زبیر احمد، احسن علی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی شیخ طاہر، قاری عبدالغفار نقیشبندی نے شرکت کی۔

عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ تاجروں نے اپنے حقوق کے لئے جس یکجہتی کا ثبوت دیا، یہ ان کی کامیابی کی ضمانت ہے، حکومت نے تاجروں پر ٹیکسوں کی ناجائز بھرمار کرکے ملک کی معیشت کو مفلوج کر دیا، ہم تاجروں کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قومی تاجر اتحاد کے صدر سلطان محمود ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں سے 30 ستمبر تک شناختی کارڈ کی شرط کو ختم کرکے تاجروں کو لولی باپ دیا گیا، تاجروں نے 15 اور 16 کی ہڑتال کو کشمیروں کے ساتھ یکجہتی کے لئے موخر کیا، ہمارے مطالبات جوں کے توں ہیں، حکومتی ٹیم تاجروں کے روپ میں تاجروں کے مفاد کا سودا کرنا چاہتی ہے، قومی تاجرا تحاد ان کو ہرگز اس شازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، تاجر اپنے حقوق کے لئے آج بھی حالت جنگ میں ہے۔

صوہائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے ندیم قریشی نے کہا کہ ہم سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی اصلاح کر رہے ہیں، انہوں نے ٹیکس نظام میں اصلاح کرنے کے بجائے کرپشن کو فروغ دیا، جس کی و جہ سے آج تاجروں اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، ہم تاجروں کے ساتھ مذکرات کرکے اس ٹیکس نظام میں تبدیلی لا رہے ہیں، اس موقع پر مخددم یزدانی گیلانی، ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، محمد ایوب مغل، فاروق خان سعیدی، ذوالفقار سندھو، اطہر شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے جائز مطالبات کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں، حکومت ٹیکسوں میں کمی کرکے مہنگائی کم کرسکتی ہے، آج عوام مہنگائی کے طوفان کی زد میں ہے، ہمیں مل کر اس کو حل کرنا ہوگا، تاجروں کو بھی اپنے منافع میں کمی کرکے عوام کی مشکلات کم کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش