0
Monday 19 Aug 2019 10:23

سیاست کی کہکشاں میں عمران خان حقیقی ستارہ بن کر ابھرے ہیں، فواد چوہدری

سیاست کی کہکشاں میں عمران خان حقیقی ستارہ بن کر ابھرے ہیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دل سے اپنے عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاست کی کہکشاں میں عمران خان حقیقی ستارہ بن کر ابھرے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستانیوں کی ترقی کی امید کی نمائندگی کرتے ہیں، عمران خان دل سے اپنے عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکمرانی کے لیے پاکستان آسان ملک نہیں ہے۔ انہوں نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند ٹولہ بھارت کوکنٹرول کر رہا ہے، پی5 اور یورپ بھارت کے ایٹمی اثاثوں پر نظر رکھنے کے لیے کمیشن بنائیں، بھارت کے جوہری ہتھیاروں کا غلط استعمال حقیقت ہے، دنیا کو فکر کرنی چاہیے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح جرمنی پر نازیوں نے قبضہ کیا تھا، بالکل اسی طرح بھارت پر ہندو برتری کی خواہش مند انتہاء پسند اور نسل پرست نظریات سے قائل مودی حکومت قابض ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا سنجیدگی سے بھارتی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت پر توجہ دے، بھارتی ایٹمی ہتھیار فاشست مودی کے ہاتھوں میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 811316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب