0
Monday 19 Aug 2019 10:36

متحدہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس آج منعقد ہوگی

متحدہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس آج منعقد ہوگی
اسلام ٹائمز۔ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، کشمیر کی صورت حال ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی کی صدارت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر پیدا شدہ صورتحال پہ غور و خوص کریں گی۔ اپوزیشن کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس اپوزیشن رہنما میاں شہباز شریف اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بغیر منعقد ہوگی۔ ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج اے پی سی میں شرکت نہیں کر سکیں گے، کمر میں تکلیف کے باعث شہباز شریف کو ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔ دوسری طرف پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بھی کل جماعتی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق گلگت بلتستان کے دورے کے لیے آج صبح اسکردو روانہ ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 811318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش