2
0
Sunday 26 Jun 2011 11:03

رہبر انقلاب اسلامی سے صدر آصف علی زرداری کی ملاقات، ملت پاکستان کا اتحاد امریکہ کی ناکامی کا باعث ہے، آیت اللہ عظمیٰ سید علی خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی سے صدر آصف علی زرداری کی ملاقات، ملت پاکستان کا اتحاد امریکہ کی ناکامی کا باعث ہے، آیت اللہ عظمیٰ سید علی خامنہ ای
تہران:اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کل رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ عظمٰی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے دونوں ملتوں کے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تعلقات کو دونوں ممالک کے روابط میں زیادہ سے زیادہ وسعت سبب قرار دیا اور تہران اسلام آباد کے درمیان ہمہ جانبہ روابط کی تقویت پر تاکید کی۔ اس موقع پر پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے بھی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات پر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے بہتر روابط میں توسیع کے لئے پوری کوشش کرے گا۔ 
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے ملت پاکستان کے اتحاد کو امریکہ کے ناپاک عزائم کی ناکامی کا سبب قرار دیا، اور فرمایا کہ امریکہ پاکستان میں تفرقہ پیدا کر کے اپنے ناجائز مقاصد کے حصول کیلۓ کوشاں ہے، لیکن واشنگٹن کے ناپاک عزائم سے پاکستانی عوام کی آگہی و بصیرت، امریکہ کی تسلط پسندی کے مقابلہ میں اس ملت کی زیادہ سے زیادہ استقامت کا باعث بنے گی۔
سپریم لیڈر سے ملاقات میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے دو طرفہ تعلقات، مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور دیگر امور پر بات چیت کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان دوسرے ملکوں کی خودمختاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستانی صدر نے امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل میں او آئی سی کے فعال کردار کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا ایک بار پھر عدم استحکام اور مشکل حالات کے دور سے گزر رہی ہے، اسلامی ممالک میں استحکام اور امن نہایت ضروری ہے اور اس کا ہر قیمت پر تحفظ کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان خطہ میں امن و استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے علاقائی روابط کو وسعت دینے کو ترجیح دیتا ہے۔ صدر نے امت مسلمہ اور درپیش مسائل اور ان سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ 
ملاقات میں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے بھی شرکت کی، ملاقات میں ایران اور پاکستان کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعلقات اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ کے علاوہ دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں سے منسلک ہیں۔ ریاستوں کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے حوالہ سے پاکستان کا موقف اصولوں اور عدم مداخلت کے تصور پر مبنی ہے۔ بدقسمتی سے مسلم امہ ایک مرتبہ پھر عدم استحکام اور مشکلات کے دور سے گزر رہی ہے، اسلامی کانفرنس تنظیم امہ کو درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 81133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

United States
so nice my god help u alwas inshallah
Italy
And I thought I was the senlisbe one. Thanks for _setting me straight.
ہماری پیشکش