0
Monday 19 Aug 2019 13:30
فردوس عاشق اعوان کا اپوزیشن کی اے پی سی پہ ٹوئٹ

مولانا یہ کھوٹے سکے چلنے والے نہیں، کشمیریوں کیلئے آواز بلند کریں

اپوزیشن کی اے پی سی، وفود کی آمد کا سلسلہ جاری
مولانا یہ کھوٹے سکے چلنے والے نہیں، کشمیریوں کیلئے آواز بلند کریں
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی ’آؤ آپس میں سیاست کریں‘ کی نئی قسط میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ نواز نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ کر دیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی شہباز شریف کی کمر درد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی۔ فردوس عاشق اعوان نے سوال اٹھایا کہ ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا ایجنڈا اور جبکہ ’پیسہ بچاؤ جماعتوں‘ کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کھوٹے سکے چلنے والے نہیں، ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔ خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں شہباز شریف کمر درد کے باعث شریک نہیں ہوئے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق یوم جشن آزادی پر کمر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے شہباز شریف کو ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں حزب اختلاف کی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے، جس کے لیے وفود کی آمد شروع ہو گئی ہے۔ کانفرنس کے دوران مقبوضہ کشمیر اور حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاجی حکمت عملی اور سینٹ انتخابات کے بعد سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور ہو گا۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کانفرنس میں کمر میں درد کی وجہ سے  شرکت نہیں کرسکیں گے۔ اے پی سی میں حزب اختلاف کی جماعتیں مشترکہ طور پر آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گے۔ اے پی سی میں بلاول بھٹو، اسفند یار ولی، میر حاصل بزنجو، آفتاب شیرپاؤ کی شرکت کا امکان ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر زور دیا جائے گا۔ ادھر ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائد شہباز شریف کمر میں درد کی وجہ سے  شرکت نہیں کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یوم جشن آزادی پر کمر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے شہباز شریف کو ڈاکٹر نے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کے سینئر قائدین پر مشتمل وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 811357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش